حکومتی کارکردگی میں اہم پیشرفت، ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس فائلرز 45 فیصد بڑھ کر 57 لاکھ سے تجاوز کر گئے، مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی معیشت، ڈیجیٹل ادائیگیوں، ٹیکس وصولیوں اور کاروباری رجسٹریشن کے شعبوں میں پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی مشیر برائے اقتصادی و مالیاتی اصلاحات خرم شہزاد کے مطابق انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 45 فیصد اضافے کے ساتھ 57 لاکھ 70 ہزار ہو گئی، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولیاں 7 فیصد بڑھ کر 3.1 ٹریلین روپے تک پہنچ گئیں۔حکومتی کارکردگی کے جائزے کے مطابق ہاسنگ فنانس، الیکٹرک گاڑیوں، ٹارگٹڈ فیول ریلیف اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبوں میں بھی مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔خرم شہزاد کے مطابق مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ تقابلی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مجموعی وصولیاں 3.1 ٹریلین روپے رہیں۔ ان کے مطابق یہ وصولیاں پہلی سہ ماہی کے مقررہ ہدف سے زیادہ ہیں۔اسی عرصے میں انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 45 فیصد اضافے کے بعد 5.77 ملین تک پہنچ گئی، جبکہ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔