Wednesday, October 28, 2026
اشنغر ڈیجیٹل | Ashnaghar Digital Logo
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور کی قانون سازی پر نظرثانی Home / پاکستان ,معیشت /

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور کی قانون سازی پر نظرثانی

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور کی قانون سازی پر نظرثانی

 خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں قانون سازی پر نظرثانی اور صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والے 74 قوانین کا ازسرِنو جائزہ شروع کر دیا گیا ہے۔محکمہ قانون نے اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جسے سات روز میں اپنی سفارشات مجاز اتھارٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 20 سرکاری محکموں سے متعلق قوانین کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جن میں پراسیکیوشن، یونیورسٹیوں، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز اور صوبائی اسمبلی کے اختیارات و مراعات سے متعلق قانون سازی بھی شامل ہے۔قانون سازی پر نظرثانی میں زیرِ جائزہ قوانین میں خیبرپختونخوا پراسیکیوشن سروس ترمیمی ایکٹ 2025 بھی شامل ہے، جس میں ممکنہ ترامیم یا اسے واپس لینے کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے، اس قانون کی اہمیت 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مقدمات کے تناظر میں بھی سامنے آتی ہے