ضلع ہری پور کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع منگلور کالونی میں مبینہ طور پر پرانی دشمنی پر باپ قتل جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا، سابقہ عداوت کے نتیجے میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے-
پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول محمد شکیل اپنے بیٹے کے ہمراہ ٹریکٹر ٹرالی پر جا رہا تھا، اس دوران مبینہ طور پر ملزمان نے ٹریکٹر ٹرالی کو روک کر باپ بیٹے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محمد شکیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بیٹا فائرنگ واقعے میں شدید زخمی ہو گیا-ذرائع کے مطابق مقتول کے بیٹے راحیل شکیل نے واقعے میں چن زیب، یاسر اور ذوہیب نامی تین افراد کو نامزد کیا ہے، راحیل شکیل کے الزام کے مطابق چن زیب کے کہنے پر یاسر اور ذوہیب نے ان کے والد پر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق ہری پور میں پرانی دشمنی پر واقعہ رونما ہوا، فائرنگ کے بعد مبینہ ملزمان فرار ہوگئے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے- واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے-پولیس کی جانب سے واقعے کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا جارہا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کی مکمل وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔